اسلام آباد…نیپرا نے بجلی کی پیداوار میں ایندھن کی لاگت میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اکتوبر کیلئے بجلی فی یونٹ 73پیسے مہنگی کردی کراچی اور پشاور کے سوا ملک بھر کے کے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق ہو گا۔نیپرا نے یہ فیصلہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر اسلام آباد میں سماعت کے بعدکیا ،،نیپرا کو بتایا گیا کہ اکتوبر 8ارب 42کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہو ئی جس میں سے 39فیصد سے زیادہ بجلی فرنس آئل سے بنی جس پر لاگت 15روپے 88پیسے فی یونٹ آئی۔ نیپرا نے سماعت کے بعد فی یونٹ بجلی 73پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔صارفین پر اس اضافے کا بوجھ کب ڈالنا ہے اس بارے میں نیپرا بعد میں نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔


NEPRA PAKISTAN 11 21 2013 127283 l - نیپرا نے بجلی فی یونٹ 73پیسے مہنگی کردی (Dabbang muqaabla 3)